کیچ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور اغوا

مزدور موبائل ٹاور کی تنصیب کا کام کررہے تھے جنہیں مسلح افراد اپنے ہمراہ لے گئے


ویب ڈیسک January 25, 2024
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے کیچ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کو نامعلوم افراد اغو کر کے لے گئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے تربت کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں ٹیلی کام کمپنی کے پانچ مزدوروں کو مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ اغوا ہونے والے مزدور وں کا تعلق پنجاب سے ہے، جن کی بازیابی کیلیے ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پانچوں مزدوروں کی گمشدگی کا اُس وقت علم ہوا جب وہ آوران میں اپنے دفتر نہیں پہنچ سکے۔

مزدور موبائل ٹاور کی تنصیب کا کام کررہے تھے جنہیں اطلاعات کے مطابق ڈنڈار ڈھلے بازار کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں