مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس نے اعظم خان کو پیسرز کا سامنا کرنا سکھا دیا

مجھے فاسٹ بولرز کے خلاف بیٹنگ میں جھجک ہوتی تھی، اعظم خان


Sports Desk January 25, 2024
فوٹو : گیٹی امیجز

مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس نے اعظم خان کو پیسرز کا سامنا کرنا سکھا دیا جس کا انکشاف انھوں نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔

پاکستانی بیٹر یو اے ای کی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ ملکی ٹیم کیلیے ملنے والے مواقع سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا پائے ہیں۔

رواں برس، ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی شمولیت سے متعلق امکانات پر اعظم خان نے کہا کہ یقینی طور پر میں ایسا چاہوں گا لیکن ابھی مستقبل کی بابت زیادہ نہیں سوچ رہا، یہ فیصلہ سلیکٹرز کے ہاتھ میں ہوگا۔ میرا کام ہر ٹیم کے لیے عمدہ کھیل پیش کرنا ہے۔

ایم ایم اے فائٹس دیکھنے سے متعلق انھوں نے کہا کہ کیریئر کے آغاز پر مجھے پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کا موقع ملا، مجھے فاسٹ بولرز کے خلاف بیٹنگ میں جھجک ہوتی تھی لیکن ایم ایم اے فائٹس نے اس حوالے سے قوت فراہم کی، میں ذہنی طور پر مضبوط ہو پایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |