وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی سے ورکنگ ریلیشن شپ برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزیراعظم کی کراچی آپریشن کے اخراجات، بجلی کے واجبات اور دیگر امورکو فوری طور پر قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت
پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے خارج کرنے اور کراچی آپریشن کے فنڈز جاری نہ کرنے پر تحفظات سامنے آنے کے بعد وزیرا عظم نے اس معاملے کے حل کے لیے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اہم ٹاسک دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے رابطہ کریں اور ترقیاتی منصوبوں ،کراچی آپریشن کے اخراجات، بجلی کے واجبات کی مد میں بقایا جات کے اور دیگر امورکو فوری طور پر قانون کے مطابق حل کریں اور ان مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جائے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات سامنے آنے کے بعد وفاقی حلقوں میں اس معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنے ورکنگ ریلیشن شپ کو برقرار رکھے گی۔