امریکا کے سابق انٹیلی جنس اہلکار اسنوڈن نے برازیل میں پناہ کے لیے درخواست دے دی

برازیل میں رہنا بے حد اچھا لگے گا کیونکہ یہ ملک بے حد پسند ہے، ایڈورڈ اسنوڈن


APP June 03, 2014
اسنوڈن کی روس میں پناہ کی مدت اگست میں ختم ہو رہی ہے جبکہ امریکا نے ان کا پاسپورٹ ختم کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا کے سابق انٹیلی جنس اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے برازیل میں پناہ کی درخواست کر دی، اسنوڈن ان دنوں روس میں سیاسی پناہ حاصل کیے ہوئے ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں اسنوڈن نے کہا کہ انھوں نے برازیل میں پناہ کیلیے درخواست دے دی ہے اور انھیں برازیل میں رہنا بے حد اچھا لگے گا کیونکہ انھیں یہ ملک بے حد پسند ہے، اسنوڈن کی روس میں پناہ کی مدت اگست میں ختم ہو رہی ہے جبکہ امریکا نے ان کا پاسپورٹ ختم کر دیا ہے، دوسری طرف برازیلین وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انھیں ابھی اسنوڈن کی طرف سے پناہ کیلیے کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی۔

اسنوڈن نے مذکورہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اس کے پاس مزید ایسی دستاویزات ریلیز کیلیے تیار ہیں جو زیادہ تر برازیل اور برطانیہ کے متعلق ہیں، ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے اپنے ''چہروں کی شناخت'' کے ایک پروگرام کیلیے روزانہ کئی ملین تصاویر محفوظ کرتی ہے، امریکی اخبارکے مطابق خفیہ ایجنسی ملکی اور غیر ملکی افراد کی یہ تصاویر سوشل میڈیا، پرائیویٹ ای میلز اور وڈیوکانفرنسنگ سمیت متعدد ذرائع حاصل کر رہی ہے، دستاویزات کے مطابق اس مقصد کے لیے امریکی ایجنسی ایک نیا سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں