جاوید ہاشمی کے گھر پر پی ٹی آئی کنونشن سے قبل چھاپہ داماد گرفتار

جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پی ٹی آئی کے پی پی 220 سے امیدوار ہیں


ویب ڈیسک January 25, 2024
جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پی ٹی آئی کے پی پی 220 سے امیدوار ہیں

پولیس نے مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ مخدوم رشید پر چھاپہ مار کر ان کے داماد زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کرلیا۔

جاوید ہاشمی آج اپنے آبائی گھر مخدوم رشید میں پی ٹی آئی کنونشن منعقد کروا رہے تھے۔ جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پی ٹی آئی کے پی پی 220 سے امیدوار ہیں۔

پی ٹی آئی کنونشن میں شاہ محمود قریشی کے بچوں زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی شرکت کرنا تھی۔

جاوید ہاشمی نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ بیسویں پولیس اہلکاروں نے میرے گھر کا محاصرہ کیا ، گھر کے دروازے توڑے گئے ، چادر چار دیواری کی پامالی کی گئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔