9 مئی کیسز عمران خان اور شاہ محمود پر 6 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

پولیس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کے چالان پیش کردیے


ویب ڈیسک January 25, 2024
پولیس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کے چالان پیش کردیے

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کو تاریخ مقرر کردی۔

اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کیسز کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ نو مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے میری غیر قانونی گرفتاری کی گئی، مجھے انصاف دینے کی بجائے میرے خلاف انتقامی مقدمات درج کردیے گئے۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کے چالان پیش کردیے، جن میں جی ایچ کیو حملہ ،حساس ادارہ حملہ بھی شامل تھے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف بھی چالان پیش کر دیے گئے۔

عدالت نے تمام چالان سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی۔

آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان میں مقدمات کی فرد جرم کیلئے نقول تقسیم کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں