کراچی میں پیپلز پارٹی امیدوار کی انوکھی انتخابی مہم الیکشن کمیشن کا ایکشن
این اے 248 کے امیدوار حسن خان انتخابی مہم کےلیے اپنےنجی اسکول کو استعمال کیا
الیکشن کمیشن نے این اے 248 سے پیپلز پارٹی امیدوار کی انتخابی کو انتخابی ضابطہ اخلاق اور قواعد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نجی اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنےکے لیے مراسلہ لکھ دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار حسن خان نے پہلی سے دسویں کلاس کے بچوں سے قریبی رشتے داروں میں سے 5،5 ووٹرز کے شناختی کارڈ کی کاپیاں سمیت ڈیٹا مانگا تھا۔
بعدازاں ڈسڑکٹ مانیٹرنگ افسر نے نجی اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا۔ واضح رہے کہ حسن خان کے ضلع وسطی میں نجی اسکول کی متعدد برانچز ہیں۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے مطابق این اے 248 کے امیدوار حسن خان انتخابی مہم کےلیے اپنےنجی اسکول کو استعمال کیا اور ووٹ کے لیے بچوں سے والدین کا ڈیٹا مانگا۔ علاوہ ازیں انہوں نے اسکول کی انتظامیہ سے ووٹ کے لیے طلبہ کے رشتے داروں کا ڈیٹا طلب کیا۔