تربت میں ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر پر فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق

مقتول کی شناخت نمروز ولد شبیر کے نام سے ہوئی، نگراں وزیر اعلیٰ کا نوٹس


ویب ڈیسک January 25, 2024
(فوٹو فائل)

بلوچستان کے علاقے تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر کے آفس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں قائم ریجنل الیکشن کمشنر آفس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت نمروز ولد شبیر کے نام سے ہوئی جو میری کلگ کا رہائشی تھا۔

اُدھر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ریجنل الیکشن کمشنر آفس تربت میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کی اور شہید اہلکار کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

علی مردان خان ڈومکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ' واقعہ قابل مذمت اور پرامن انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی سازش ہے، تربت میں الیکشن کمشنر کے دفتر پر فائرنگ کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور امیدواروں کو پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں