زرمبادلہ کے ذخائرمیں 24 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی قسط کی وصولی سے قومی ذخائر میں اضافہ ہوا—فائل:فوٹو

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 13 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت قسط کی وصولی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔


مرکزی بینک کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مجموعی مالیت 5 ارب 7 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف سے قسط کی وصولی کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور مجموعی ذخائر 13 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

 
Load Next Story