بھارتی وزیر برائے ديہی ترقی گوپی ناتھ منڈے ٹریفک حادثے میں ہلاک

آنجہانی وزیر کی لاش ممبئی کے قریب ان کے آبائی پہنچا دی گئی ہے جہاں بدھ کو ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔


ویب ڈیسک June 03, 2014
گوپی ناتھ منڈے مغربی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر برائے ديہی ترقی گوپی ناتھ منڈے ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوپی ناتھ منڈے وزارت سنبھالنے کے بعد پارٹی کارکنوں کے ہمراہ جشن منانے نئی دلی سے ممبئی جانے کے لئے ایئرپورٹ کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، بظاہر انہیں اور ان کے ڈرائیور کو سر پر معمولی زخم آئے تھے، دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم گوپی ناتھ منڈے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ آنجہانی وزیر کی لاش ممبئی کے قریب ان کے آبائی پہنچا دی گئی ہے جہاں بدھ کو ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 26 مئی کو نریندر مودی کے وزر اعظم بننے کے بعد گوپی ناتھ منڈے نے بھی دیہی ترقی کی وزارت کا حلف اٹھایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |