ریلوے میں کم از کم 32 ہزار تنخواہ پر ورکنگ جاری سی ای او

ڈیزل مہنگا ہونے کے باوجود اس تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے،مزید ٹرینیں بحال کرینگے


News Agencies January 26, 2024
ڈیزل مہنگا ہونے کے باوجود اس تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے،مزید ٹرینیں بحال کرینگے۔ فوٹو: فائل

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے میں کم از کم تنخواہ 32 ہزار پر ورکنگ جاری ہے۔

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے میں کم از کم تنخواہ 32 ہزار پر عملدرآمد کیلیے دن رات ورکنگ جاری ہے، اس کی جلد منظوری لے لیں گے۔ پچھلے سال ڈیزل کی قیمت میں اسی روپے تک اضافہ ہوا مگر ریلوے نے اس تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے اورسارا بوجھ خود برداشت کیا۔ اگر حکومت نے ڈیزل پرائس میں کمی کی تو کرایوں میں کمی پر ضرور غور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے نے 6 ماہ میں 40 ارب روپے آمدن کا ہندسہ عبور کرلیا

گزشتہ روز فیس بک ای کچہری میں عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا جہاں کمرشلی ممکن ہوا، ٹرینوں کو سٹاپ دیں گے،سبی ہرنائی سیکشن پر مسافروں کے لئے ٹرین بحال کردی،مرحلہ وار مزید ٹرینوں کی بحالی کا کام جاری ہے،اسٹیشنوں پر واش رومز کی حالت بہتر بنا رہے ہیں۔ نئی چارجنگ پورٹس بھی خرید لی گئی ہیں جو جلد ٹرینوں میں انسٹال کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت بھی بہتر کر رہے ہیں، کراچی ایکسپریس کے بعد سکھر ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کی کوچز کی کنڈیشن میں تبدیلی نظر آئے گی۔ملازمین کو گریجویٹی کی پیمنٹ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے منسلک ہے، یہ سلسلہ ترتیب وار چلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں