پی آئی اے کی نجکاری مالی مشیر نے منصوبہ پیش کردیا

مجوزہ منصوبے میں مختصر اور درمیانی مدت میں ایئر لائن کیلیے سرمائے اور فضائی بیڑے کے تقاضوں کا احاطہ کیا گیا ہے

مجوزہ منصوبے میں مختصر اور درمیانی مدت میں ایئر لائن کیلیے سرمائے اور فضائی بیڑے کے تقاضوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کی نجکاری کیلیے مالیاتی مشیر نے جامع منصوبہ پیش کردیا۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت، نجکاری کیلیے مقرر مالیاتی مشیر نے پی آئی اے کیلیے سرمایہ کاری کے روڈ میپ کیساتھ فوری فنڈنگ کی ضرورت پر مشتمل جامع منصوبہ پیش کردیا۔


یہ بھی پڑھیں: حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا شیڈول پورا کرنے میں ناکام

وزارتِ نجکاری کے جاری اعلامیہ کے مطابق نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے اجلاس میں مالیاتی مشیر ارنسٹ اینڈ ینگ نے ایک جامع منصوبہ پیش کیا، مجوزہ منصوبے میں مختصر اور درمیانی مدت میں ایئر لائن کیلیے سرمائے اور فضائی بیڑے کے تقاضوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story