قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

محکمہ قومی بچت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک January 26, 2024
(فائل فوٹو)

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ قومی بچت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے اعلان کردہ منافع کی نئی شرح کے مطابق سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 40 فیصد کمی سے 16 فیصد ہوگئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 12 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 15 فیصد ہوگئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق اسی طرح ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 19 فیصد کمی سے 14.22 فیصد ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں