پختونخوا میں مالی بحران گمبھیر اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت

اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات سمیت سانپ کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی سے ہلاکتیں ہوسکتیں ہیں، مراسلہ


ویب ڈیسک January 26, 2024
(فوٹو : فائل)

خیبر پختونخوا میں مالی بحران سنگین صورت حال اختیار کرگیا، جس کے نتیجے میں اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز کی جانب سے صورتحال پر حکومت سے فوری طور پر 9 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ کو اسپتالوں کی مالی مشکلات کے بارے میں اگاہ کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کو امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔سانپ کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی سے ہلاکتیں ہوسکتیں ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز نہ ہونےکےباعث ادویات کی خریداری کے لیے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا ہے۔ادویات کی قلت دور کرنے کے لیے 9 ارب روپے فوری درکار ہیں۔ادویات کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کےبقایاجات ہیں۔محکمہ صحت کو بقایاجات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کیےجائیں۔

محکمہ خزانہ نے2022 اور2023 میں بقایات کی مد میں99 کروڑ77 لاکھ روپےکا بجٹ دیا۔99 کروڑ77 لاکھ روپےکےبجٹ سے ادویات کی قلت ختم نہیں ہوسکتی ہے۔سیکرٹری صحت محمود اسلم کے مطابق صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، فنڈز کی کمی کا سامنا ہےادویات،طبی آلات کی خریداری کے لیے صوبائی حکومت سے پیسے مانگے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں