گلوکار بلال سعید نے کنسرٹ میں مداح کو مائیک دے مارا ویڈیو وائرل

بلال سعید کنسرٹ چھوڑ کر واپس چلے گئے


ویب ڈیسک January 26, 2024
بلال سعید کنسرٹ چھوڑ کر واپس چلے گئے، فوٹو: ویڈیو گریب

معروف گلوکار بلال سعید نے پنجاب گروپ آف کالجز کے یوتھ فیسٹیول میں اپنی پرفارمنس کے دوران ایک مداح کو مائیک دے مارا اور اسٹیج سے اتر گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید اپنے مقبول گانوں سے سامعین کو محظوظ کر رہے تھے کہ اچانک طیش میں آکر ایک مداح کو نشانہ بناتے ہوئے اسے مائیک مارتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مائیک مداح کو لگتا ہے اور سامعین کے درمیان گر جاتا ہے جب کہ بلال سعید کسی بات پر ناراض ہوکر اسٹیج سے نیچے اتر جاتے ہیں اور کنسرٹ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔


تاحال بلال سعید نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان گویا جنگ چھڑ گئی ہے۔

گلوکار کے حامیوں نے کہا کہ کسی بھی کنسرٹ میں ہلڑ بازی کرنے والے شرپسندوں کا یہی انجام ہونا چاہیے۔ بلال سعید نے اس رویے کا اظہار کیا جس کا وہ نوجوان حق دار تھا۔






دوسری جانب ان کے مخالفین نے لکھا کہ بلال سعید نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جو انھیں بالکل زیب نہیں دیتا تھا۔ اس واقعے پر گلوکار معافی مانگیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس پر انھوں نے کنسرٹ منتظمین سے کہہ کر اس شخص کو باہر نکلوا دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں