وزیراعظم نےالطاف حسین کی گرفتاری پرپارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

حکومت تمام قانونی پہلووٴں کا جائزہ لے گی اور اس معاملے کو قانونی طور پرطے کیا جائے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک June 03, 2014
الطاف حسین کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کو قانونی تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر پر پارٹی رہنماؤں کو اس معاملے میں بیان بازی سے روک دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں آئندہ مالی سال کے لئے تیار کئے گئے بجٹ کی منظوری کے لئے اجلاس جاری تھا کہ انہیں الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق خبر دی گئی۔ جس پرانہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی گرفتاری کا معاملہ انتہائی حساس ہے جس کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینا ضروری ہے، اس حوالے سے اگر انہیں اور ان کی جماعت کو کسی بھی قانونی تعاون کی ضرورت پڑی تو حکومت اس کے لئے بھی تیار ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے خبر دی تھی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اسکات لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں