سفارتی تعلقات بحال پاکستانی سفیر نے ایران میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ہفتے کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ایرانی وزیر خارجہ کا 29 جنوری کو دورۂ پاکستان شیڈول


ویب ڈیسک January 26, 2024
فوٹو فائل

پاکستان اور ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہو گئے جس کے بعد پاکستانی سفیر نے تہران میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پاکستان اور ایران کے سفیر آج سے اپنی پوزیشن پر بحال ہو گئے، پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اج جمعہ کو تہران پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ہفتے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ نگران وزیر خارجہ سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔