تاجروں کے مطالبے پرسرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے اہم کمیٹی قائم

کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیرانڈسٹریز اور کامرس ہوں گے، کمیٹی کا اجلاس ہر تین میں میں ہوگا


ویب ڈیسک January 26, 2024
—فائل فوٹو

حکومت سندھ نے تاجروں کے مطالبے پر سرمایاکاروں کو مکمل تحفظ دینے اور سرمایہ کاری میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن بنانے کے لیے اہم کمیٹی قائم کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی منظور گزشتہ روز منعقد ہونے والے سندھ کابینہ اجلاس میں دی گئی تھی اور اس کے چیئرمین صوبائی وزیرانڈسٹریز اور کامرس ہوں گے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے سیکریٹری، محکمہ توانائی، لیبر، سرمایہ کاری، انڈسٹریز کے سیکریٹریز اور ایم ڈی سائیٹ اراکین میں شامل ہوں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے سرمایہ کاروں کی مشکلات دور کرنے کے لیے اس کمیٹی میں ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز، صدر ایف پی سی سی آئی، صدر کراچی چیمبر آف کامرس، ڈاکٹر محمد طفیل،آئی بی اے کے اکبر زیدی کے علاوہ کراچی کی ریجنل تاجر تنظیمیں کاٹی، سائٹ، فباٹی، لاٹی، بن قاسم اور نوری آباد ایسوسی ایشنز بھی رکن ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوٹھڑی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کی تاجر تنظیموں کو بھی کمیٹی کاحصہ بنایا گیا ہے اور اس کمیٹی کا اجلاس ہر تین ماہ میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں