سندھ پریمیئر لیگ امپائرنگ سمیت دیگر معاملات پر سوال اٹھنے لگے

لیگ سائیڈ پرجانے والی گیند پرمیرپورخاص کے بولر ثمین گل نے اپیل بھی نہیں کی لیکن امپائرنے انگلی اٹھاکر آؤٹ قراردے دیا

لیگ سائیڈ پرجانے والی گیند پرمیرپورخاص کے بولر ثمین گل نے اپیل بھی نہیں کی لیکن امپائرنے انگلی اٹھاکر آؤٹ قراردے دیا۔ فوٹو: ایس پی ایل

سندھ پریمیئر لیگ کے دوسرے ہی دن امپائرنگ سمیت دیگر معاملات پر سوال اٹھنے لگے۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی غازیز کے بیٹر محمد اخلاق کو غلط ایل بی ڈبلیو دیا گیا، لیگ سائیڈ پر جانے والی گیند پر میرپور خاص کے بولر ثمین گل نے اپیل بھی نہیں کی لیکن امپائر نے انگلی اٹھا کر آؤٹ قرار دے دیا، واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز


واضح رہے کہ لیگ کے افتتاحی روز ایک ٹیم کی کٹ نہ پہنچنے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا،اسی لیگ کی انتظامیہ کے تحت منعقدہ کے پی ایل میں بعض کھلاڑی مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔
Load Next Story