خبردار کمپیوٹر وائرس سے بینک اکاؤنٹس بھی خالی ہونے کا خطرہ

اس وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے سسٹمز میں اینٹی وائرس کا جدید ورژن انسٹال کریں، آئی ٹی ماہرین

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی بروقت کارروائی سے وائرس کے حملوں کو ناکام بنا کر وائرس کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے کمپوٹرز کو وائرس سے محفوظ نہیں بنایا تو ان کا قیمتی ڈیٹا چوری ہونے کے ساتھ ساتھ بینک اکاؤنٹس بھی خالی ہو سکتے ہیں۔


برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں نے اپنے کمپیوٹرز کو فوری طور پر دنیا بھر میں پھیلے ہوئے خطرناک وائرس "گیم اوورزیوس" سے محفوظ نہ بنایا تو اس سے آپ کے کمپیوٹر میں محفوظ قیمتی ڈیٹا اور آپ کی تصاویر کو ہیک کر کے بھتہ وصول کیا جا سکتا ہے، برطانیہ میں اس وائرس سے اب تک 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس سے ملک کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچ سکتا تھا لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی بروقت کارروائی سے وائرس کے حملوں کو ناکام بنا کر وائرس کو عارضی طور پر بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس وائرس کا ماسٹر مائنڈ ایک روسی شخص ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر اس گروہ کی سربراہی کر رہا ہے۔ دوسری جانب کمپیوٹر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے سسٹمز میں اینٹی وائرس کا جدید ورژن انسٹال کریں کیونکہ ماہرین نے وائرس کو عارضی طور پر روکا ہے اور ہیکرز دوبارہ اپنے سسٹم کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
Load Next Story