معاشرے کے تمام طبقات ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریںشہبازشریف

صوبائی حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہم کے لئے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک June 03, 2014
میڈیکل کے فارغ التحصیل طلبہ بڑے شہروں کے بجائے دیہی علاقوں میں خدمات انجام دے کر انسانیت کی خدمت کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیرسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ کی تقریب تسیم اسناد میں خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہم کے لئے پرعزم ہے۔ اسی لئے صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بھی بہترین سہولیات سے آراستہ اسپتال تعمیر کئے جارہے ہیں، مظفر گڑھ میں ایک جدید ہسپتال بنایا جارہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے میڈیکل کے فارغ التحصیل طلبہ پر زور دیا کہ بڑے شہروں کے بجائے دیہی اور دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دے کر انسانیت کی خدمت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں