الطاف حسین بڑی جماعت کے لیڈر ہیں انہیں انصاف فراہم کیا جائے آصف زرداری

الطاف حسین کو حراست میں لینے کا معاملہ بہت حساس ہے،سابق صدر


ویب ڈیسک June 03, 2014
برطانیہ انسانی حقوق کے تحفظ اور قانونی کی عمل کے لئے جانا جاتا ہے لہذا انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں، سابق صدر فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ الطاف حسین پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں برطانوی حکومت انہیں مکمل انصاف فراہم کرے۔

لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کو حراست میں لینے کا معاملہ بہت حساس ہے کیوں کہ وہ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے کیوں کہ برطانیہ انسانی حقوق کے تحفظ اور قانونی کی عمل کے لئے جانا جاتا ہے لہذا انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔۔

واضح رہے کہ لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں آج ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو حراست لیا گیا تاہم ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین اپنے گھر میں موجود ہیں پولیس نے ان سے صرف بیان لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں