سرجری نہ ہوتی تو ایک ہاتھ سے معذور ہوجاتا سیف علی خان کا انکشاف

میرے ہاتھ میں کافی عرصے سے تکلیف تھی لیکن مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ چوٹ اتنی گہری ہے


ویب ڈیسک January 27, 2024
سیف علی خان نے ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی : فوٹو : بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے نواب اسٹار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ بروقت اپنے ہاتھ کی سرجری نہیں کرواتے تو ایک ہاتھ سے معذور ہوسکتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سیف علی خان نے ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی جس کے بعد وہ اسپتال سے ڈسچارج بھی ہوگئے ہیں۔

سرجری کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ میرے ہاتھ میں کافی عرصے سے تکلیف تھی لیکن مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ چوٹ اتنی گہری ہے کہ سرجری کی ضرورت پڑ جائے گی۔

سیف علی خان نے کہا کہ میں فلم 'دیوارا' کے لیے ایکشن سین کرتے ہوئے دوبارہ زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد ہاتھ کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا تھا، پھر ڈاکٹر کے مشورے پر ایم آر آئی کروائی تو معلوم ہوا کہ ٹرائی سیپ ٹینڈن بری طرح سے پھٹ چکا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ڈاکٹر نے فوری سرجری کروانے کا مشورہ دیا، اگر میری سرجری بروقت نہ ہوتی تو میں ایک ہاتھ سے معذور ہوسکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اسپتال سے ڈسچارج تو ہوگیا ہوں لیکن مکمل صحتیابی کے لیے ایک ماہ آرام کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں