صبا فیصل پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹیوب لائٹ ہیں اسما عباس

میں نے کبھی بھی ڈیزائنرز کے کپڑے نہیں کیونکہ مجھے کسی کے کپڑے مانگ کر پہننا پسند نہیں، اسما عباس

میں نے کبھی بھی ڈیزائنرز کے کپڑے نہیں پہنے : اسما عباس ( فوٹو : ویب ڈیسک)

پاکستان کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ صبا فیصل کا چہرہ ہمیشہ چمک رہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے سب اُنہیں انڈسٹری کی ٹیوب لائٹ کہتے ہیں۔

حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کپڑوں کے اپنے برانڈ سمیت صبا فیصل کی خوبصورتی کے بارے میں بات کی۔

اسما عباس نے کہا کہ اُن کا کپڑوں کا ایک برانڈ ہے جو اُنہوں نے اپنے شوق کی خاطر بنایا اور اُن کے برانڈ کے کپڑے اتنے سستے ہوتے ہیں کہ ہر طبقے کی خواتین باآسانی خرید سکتی ہیں۔


اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے کبھی بھی ڈیزائنرز کے کپڑے نہیں پہنے کیونکہ اُنہیں کسی کے کپڑے مانگ کر پہننا پسند نہیں، وہ اپنے برانڈ کے کپڑے خود ہی ڈیزائن کرتی ہیں اور پھر اُن کپڑوں کی سلائی بھی خود ہی کرتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسما عباس نے کہا کہ اُن کی نظر میں مصنوعی خوبصورتی کی طرف جانا غلط نہیں لیکن اس قدر بھی انجیکشن اور بوٹکس وغیرہ نہیں کروانے چاہیے کہ انسان کا اپنا اصل چہرہ ہی تبدیل ہوجائے اور وہ مائیکل جیکسن بن جائے۔

اسما عباس نے کہا کہ صبا فیصل نے مصنوعی خوبصورتی کا استعمال کیا ہے لیکن اُنہوں نے حد میں رہ کر مصنوعی خوبصورتی کے لیے سرجری وغیرہ کروائیں اور میں تو اُن سے بہت متاثر ہوتی ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ صبا فیصل کا چہرہ خراب نہیں ہوا بلکہ اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اُن کا چہرہ ہمیشہ چمکتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہم انہیں ٹیوب لائٹ کہتے ہیں۔
Load Next Story