چین میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 22 کان کن ہلاک

گزشتہ سال چین میں کوئلے کی کان حادثے کے 589 واقعات ریکارڈ کئے گئے جس میں ایک ہزار سے زائد کان کن ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک June 03, 2014
امدادی ٹیموں میں کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن شروع کردیا. فوٹو؛فائل

چین میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث 22 کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ کان میں مزید مزدوروں کی موجودگی کی اطلاعات پر امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوبی مغربی علاقے چونگنگ میں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں 22 کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ کان میں مزید مزدوروں کی موجودگی کی اطلاعات پر امدادی ٹیموں نےکان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال چین میں کوئلے کی کان حادثے کے 589 واقعات ریکارڈ کئے گئے جس میں ایک ہزار سے زائد کان کن ہلاک ہوئے جبکہ حال ہی میں اپریل کے مہینے میں کان حادثے میں 20 کان کن ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت نے 2015 تک تمام چھوٹی کانیں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں