کراچی 18 سال بعد قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو سزا

سیشن عدالت غربی نے 2006 میں قتل کے مرتکب مجرم اقبال کوعمر قید بامشقت سزا سنائی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا


Staff Reporter January 27, 2024
—فائل فوٹو

کراچی کی ایک عدالت نے 18 سال بعد قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو عمر قید بامشقت کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت غربی نے 2006 میں قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کوعمر قید بامشقت سزا سنائی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کاٹنی ہوگی۔ علاوہ ازیں استغاثہ کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم قیوم تاحال مفرور ہے، ملزمان نے بلدیہ ٹاؤن میں مقتول اور اس کے دوستوں پر فائرنگ کی تھی۔

استغاثہ کے مطابق فائرنگ سے جمیل جاں بحق جبکہ اس کا دوست وسیم زخمی ہوا، ملزمان کیخلاف 7 سے زائد گواہان عدالت میں پیش ہوئے، واقعہ کے 15 سال تک ملزم مفرور رہے جبکہ ملزم اقبال نے 2021 میں سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہو ملزم کو جیل بھیج دیا تھا۔ پراسیکیوٹر عارف ستائی نے بتایا کہ دوران ٹرائل وکیل ملزم نے گواہوں پر مکمل جرح کی تاہم ملزم کے حق میں کوئی ایسی بات سامنے نہیں آسکی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں