گلوکار راحت فتح علی خان کا ذاتی ملازم پر بدترین تشدد ویڈیو سامنے آگئی

ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتا رہا، موقع پرموجود ملازمین بھی گلوکار کو روک نہ پائے

فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ذاتی ملازم پربدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

موسیقی کی زبان میں بات کرنے والے گلوکار کا نیا روپ سامنے آ گیا جنہوں نے اپنے ہی گھریلو ملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میری بوتل کہاں ہے؟۔


مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ملازم کا موقف سامنے آگیا

ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتا رہا اور موقع پرموجود دیگرملازمین بھی گلوکار کو روک نہ پائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کے مبینہ استعمال کے بعد گلوکار اکثر تشدد کرتے ہیں۔
https://www.express.pk/2024/01/whatsapp-video-2024-01-27-at-6.42.55-pm-1706365150.mp4
Load Next Story