بالی ووڈ کی میگا تھرلر فلم ’اینیمل‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

فلم میں رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار نبھایا ہے


ویب ڈیسک January 27, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

بالی ووڈ کی میگا تھرلر فلم 'اینیمل' نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کردی گئی۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم 'اینیمل' یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کی گئی تھی جسے اب نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

"انیمل" میں رنبیر کپور نے ہیرو اور بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔ اس کے علاوہ انیل کپور 'انیمل' میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے ہیں۔

بلاک بسٹر فلم دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 800 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں