کراچی کے ابتر حالات پر نادیہ حسین مایوس

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ٹوٹے دل والے ایموجی کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کردیا


ویب ڈیسک January 27, 2024
فوٹو: انسٹاگرام

شہر قائد میں مسائل کے انبار نے پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کو بھی مایوس کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کراچی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "میرا شہر کراچی، ایک بدبودار خونی کوڑا"، ساتھ ہی انہوں نے دو ٹوٹے ہوئے سرخ دل والے ایموجیز کیساتھ اپنی مایوسی کا بھی اظہار کیا۔




پوسٹ کے کیپشن میں نادیہ حسین نے اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ''کون مجھ سے متفق ہے؟'' جس پر بیشتر صارفین نے کراچی کی بدحالی پر ان کی رائے سے اتفاق کیا۔

ایک صارف نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں جب بھی کراچی آتا ہوں روتا ہوں۔ شہر کے ساتھ کوئی مخلص نہیں۔ جب ہم آواز اٹھاتے ہیں تو کوئی ہماری بات نہیں سنتا۔ کراچی کے لیے کون ہے؟۔

nadia comments1

nadia comments 2

ایک صارف کا کہنا تھا کہ "بدقسمتی سے، یہ سچ ہے۔ اس کی خوبصورتی کو زندہ کرنے کے لیے میرا دل خون بہا رہا ہے۔''

ایک صارف نے کراچی کے حالات کی ذمہ داری شہریوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ "ٹھیک ہے، لیکن اس کے لیے وہاں رہنے والا ہر شخص ذمہ دار ہے، سب کو اپنے شہر کی حالت کو بہتر بنانے میں حصہ لینا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں