انجرڈ لونگی نگیڈی ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 سے دستبردار ہوگئے

سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی کی جانب سے لونگی نگیڈی کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا


Sports Reporter January 28, 2024
سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی کی جانب سے لونگی نگیڈی کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔ فوٹو: پشاور زلمی

لونگی نگیڈی ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 سے دستبردار ہوگئے۔

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل پیسر نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے فیصلے سے متعلق فرنچائز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیڈول پر پشاور زلمی کے اعتراضات کو دور کیا جاسکتا ہے

سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی کی جانب سے لونگی نگیڈی کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا، ریپلیسمنٹ اور سپلیمنٹری ڈرافٹنگ 29 جنوری کو ہوگی۔

ٹیمیں جزوی یا مکمل طور پر عدم دستیاب کرکٹرز کے متبادل منتخب کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں