پہلا ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 23 کھلاڑیوں کےناموں کااعلان کردیاگیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ كپ يكم سے 13 دسمبر تک بھارت ميں منعقد ہوگا۔


APP September 19, 2012
پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ كپ يكم سے 13 دسمبر تک بھارت ميں منعقد ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی

PESHAWAR: پاكستان بلائنڈ كركٹ كونسل نے پہلے ٹی 20 ورلڈ كپ كے لئے 23 كھلاڑيوں کے ناموں كا اعلان كر ديا ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل كی طرف سے جاری كردہ اعلاميہ كے مطابق ذيشان عباسی كپتان اورجميل نائب كپتان ہوں گے۔

ٹیم کےديگركھلاڑيوں ميں وقاص، آصف، عامر اشفاق، ارشد، گلاب خان، ادريس سليم، اياز، ظفر، علی مرتضیٰ، نثار علی، انيس جاويد، عرفان مجيد، مسعود جان، افضال، مرتضیٰ، اكرم زوہيب، طاہر علی، يادون خان، افتخار حسين اوراعجازاحمد شامل ہوں گے۔

واضح رہے كہ پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ كپ يكم سے 13 دسمبر تک بھارت ميں منعقد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں