الطاف حسین کو قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں وفاقی حکومت

الطاف حسین کو کونسلر تک رسائی دی جائے،وزیراعظم کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت


ویب ڈیسک June 03, 2014
کراچی کے لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم کی سندھ حکومت کو ہدایت۔فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی قانونی مدد فراہم کی پیش کش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت اپنا کردار اداکرے گی جس کے لیے الطاف حسین کو ہر قانونی مدد فراہم کرنے کےلیے تیار ہیں۔ حکومت کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ الطاف حسین کو کونسلر تک رسائی دی جائے۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد حالات کی آڑ میں لوگوں کے جان ومال کو نقصان پہنچانا قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے جس پر وزیراعظم نوازشریف نے سندھ حکومت کو بھی ہدایت دی ہیں کہ کراچی کے لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں