شیخوپورہ گھر میں فائرنگ سے خاندان کے 4 افراد قتل

شیخوپورہ واقعہ خاتون کی دوسری شادی کرنے پر پیش آیا، پولیس

فوٹو: فائل

شیخوپورہ کے علاقے صدر میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں فائرنگ کرکے خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، بزرگ شخص اور بچہ شامل ہے جن کی شناخت شاہ محمد، اشرف بی بی، کرن شہزاد اور روف کی نام کے نام سے ہوئی۔

ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق قتل کی پس پردہ وجوہات کے بارے میں کہنا تاحال قبل ازوقت ہے، فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ واقعہ خاتون کی دوسری شادی کرنے پر پیش آیا، زخمی خاتون نے حال ہی میں بشارت کے ساتھ دوسری شادی کی تھی جس کی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کی، متاثہ خاندان تین سال قبل سمندری سے جھبراں منتقل ہوا۔

پولیس کے مطابق خاندان کے 3 افراد گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث بچ گئے جبکہ تاحال فائرنگ کرنے والا کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کو واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
Load Next Story