کراچی میں کل شام یا منگل کی صبح بارش کا امکان

مغربی سسٹم کے نتیجے میں ہلکی اور معتدل بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 28, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر قائد میں پیر 29 جنوری کی شام یا منگل 30 جنوری کی صبح بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے نتیجے میں ہلکی اور معتدل بارش ہوسکتی ہے، بارش پاکستان میں داخل ہونے والے نئے سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں ہوگی۔

سسٹم کا ایک حصہ سندھ کی ساحلی پٹی کے اوپر سے گزرے گا جبکہ ایک حصہ ملک کے بالائی حصوں پر بارشیں برسائے گا۔

ملک میں دو مغربی سلسلے یکے بعد دیگرے داخل ہو رہے ہیں۔ موجودہ سسٹم کے علاوہ ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا، فروری کا نیا مغربی سسٹم وسطی اور بالائی سندھ پر بارشوں کی شکل میں اثرات دے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ داخل ہونے سسٹم کے تحت کراچی میں فی الحال بارش کا امکان نہیں ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں