خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی پہلی برف باری

بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

فوٹو فائل

خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کے باعث کالام، چترال، مالم جبہ، ناران، کاغان اور گلیات سمیت دیگر بالائی علاقے سفید چادر میں چھپ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹورازم پولیس کے نوجوان تعینات کیے گئے ہیں۔
Load Next Story