ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح گلکرسٹ اور لارا کے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز نے 27سال بعد ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دی

فوٹو : اسکرین گریب

آسٹریلیا کی سرزمین پر 27 سال بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ میں تاریخی فتح پر کمنٹری روم میں بیٹھے سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور معروف سابق ویسٹ انڈین بیٹر برائن لارا کے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخی کامیابی سمیٹی اور کینگروز کے خلاف ٹیسٹ میں شکست کا تسلسل بھی ختم کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شمر جوزف جیسے ہی آسٹریلیا کی آخری وکٹ لیتے ہیں تو کمنٹری بوکس میں بیٹھے ایڈم گلکرسٹ اپنی نشست سے اٹھ کر برائن لارا کو گلے لگاتے ہیں، دونوں سابق کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح پر پرجوش نظر آتے ہیں۔
Load Next Story