جرمن فیشن برانڈ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے منفرد اظہار یکجہتی

نئے ملبوسات سے غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کو رہا کرنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا پیغام دیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 28, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

جرمن فیشن برانڈ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز اپنایا ہے۔

پیرس فیشن ویک کے موقع پر جرمن برانڈ 'GmbH' نے اپنے نئے سال کے ملبوسات کی نمائش کی جس میں فلسطینی ثقافت کا گہرا رنگ شامل تھا۔

dff

انٹرنیشنل برانڈ کے نئے ملبوسات سے غزہ میں جاری جنگ کو بند کرنے، یرغمالیوں کو رہا کرنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا پیغام دیا گیا ہے۔

برانڈ کے مردوں کیلئے نئے ملبوسات میں یہ بات نمایاں تھی کہ اس میں فلسطینیوں کے مخصوص رومال کو مختلف ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

jjuuh

جرمن برانڈ کے مالک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فلسطین میں مظالم پر فیشن انڈسٹری بالکل سناٹے میں ہے اور وہ چاہتے تھے کہ جنگ بندی کیلئے پیغام دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں