انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری ملک میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم

ملک بھر میں دو لاکھ 76 ہزار402 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں،سب سے زیادہ پنجاب میں ایک لاکھ49 ہزار434 قائم کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک January 28, 2024
ملک بھر میں ایک لاکھ 49 ہزار 434 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں—فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کردی، جس کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں قائم 90 ہزار 975 پولنگ اسٹشنز میں 522 غیر مستقل عمارات میں بنائے گئے ہیں، ملک بھر میں مردوں کے لیے 25 ہزار 320، خواتین کے لیے 23 ہزار 950 اور 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

پولنگ اسکیم میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں اور 35 پولنگ اسٹیشنز غیرمستقل عمارات میں قائم کیے جائیں گے، اسی طرح صوبے میں مردوں کے لیے 14 ہزار 556، خواتین کے لیے 14 ہزار 36 اور 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں۔

سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز میں سے 344 غیرمستقل عمارات میں ہیں، مردوں کے لیے 4 ہزار439، خواتین کے لیے 4 ہزار 308 اور 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور 73 پولنگ اسٹیشنز غیرمستقل عمارات میں بنائے گئے ہیں، صوبے بھر میں مردوں کے 4 ہزار 814، خواتین کے لیے 4 ہزار 289 اور 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں عام انتخابات کے لیے 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں، جو 70 غیرمستقل عمارات میں بنائے گئے ہیں، بلوچستان میں مردوں کے ایک ہزار 511 اور خواتین کے ایک ہزار 317 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں اور 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں دو لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے مردوں کے لیے ایک لاکھ 47 ہزار 560 اور خواتین کے لیے ایک لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہیں۔

پنجاب میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 49 ہزار 434، سندھ میں 65 ہزار 5، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 81 اور بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ قائم کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں