حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 28 رنز سے شکست دیدی
دوسری اننگز میں 190 رنز خسارے کے باوجود انگلش ٹیم نے میچ جیت لیا
انگلینڈ نے بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔
حیدرآباد ٹیسٹ کے چوتھے دن 231 رنز کے تعاقب میں میزبان بھارتی ٹیم 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی یوں انگلینڈ 190 رنز کے خسارے کے باوجود 28 رنز سے یہ ٹیسٹ میچ جیت گیا۔
انگلش اسپنر ٹام ہارٹلی نے دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26.2 اوورز میں 62 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے باز بری طرح ناکام ثابت ہوئے، کپتان روہت شرما سات چوکوں کی مدد سے 39 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 246 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 436 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں اولی پوپ کی 196 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 420 رنز بنائے اور 190 رنز خسارہ کے ساتھ بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دیا تاہم بھارت کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 فروری سے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔