شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پر متعدد کروز میزائل فائر کردیے

ہماری فوج امریکا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور شمالی کوریا کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جارہی ہے، جنوبی کوریا


ویب ڈیسک January 28, 2024
—فائل فوٹو

شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پر متعدد کروز میزائل فائر کیے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا کہ شمالی کوریا نے متعدد کروز میزائل فائر کیے، جو ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اس طرح کا دوسرا تجربہ ہے۔

میزائلز جی ایم ٹی 2300 پر فائر کیے گئے جبکہ جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس حکام کی جانب سے ان کا تجزیہ کیا جارہاہے۔ جے سی ایس نے یہ بتائے بغیر کہا کہ کتنے میزائل فائر کیے گئے یا وہ کتنی دور تک گئے۔


علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری فوج امریکا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور شمالی کوریا کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جارہی ہے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں