بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ کا مقابلہ 3 اور 4 فروری کو ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا


ویب ڈیسک January 28, 2024
بھارٹی ٹینس ٹیم کے ہمراہ آفیشلزاور صحافی بھی اسلام آباد پہنچے ہیں—فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے تحت شیڈول ڈیوس کپ ٹینس ٹائی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچی اور ٹیم میں 5 کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر آفیشلز میں دو فزیو اور ایک،ایک کوچ، منیجر اورکوآررڈینیٹر بھی شامل ہیں۔

ڈیوس کپ کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے ہمراہ صحافی بھی پاکستان آئے ہیں اور بھارتی ٹینس ٹیم وفاقی دارالحکومت میں ٹینس کمپلیکس کے پاس مقامی ہوٹل میں قیام کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوس کپ: بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان آنے کیلیے ویزے جاری

پاکستان اور بھارت کے درمیان بالترتیب 3 اور 4 فروری کو ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 26 جنوری کو ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |