راولپنڈی میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف مقدمات درج

پولیس نے راولپنڈی کے تین تھانوں میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں مقدمات عائد کیے ہیں۔


ویب ڈیسک January 29, 2024
پولیس نے پی ٹی آئی کے کئی اراکین کو گرفتار کرلیا—فائل/فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی کال پر انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے پر کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف راولپنڈی کے تین تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے، حلقہ این اے-53 سے امیدوار راجا اجمل صابر کے خلاف بھی ںل تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے، خلاف قانون شہریوں کو جمع کرنے، ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالرنے اور شاہراہ عام بلاک کرنے سمیت ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور کار سرکار میں مداخلت کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پولیس نے مقدمات میں گرفتار 10 میں سے 14 ملزمان کو نامزد بھی کیا گیا ہے، تھانہ جاتلی میں بھی گرفتار 11 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ صدر بیرونی میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جہاں اڈیالہ جیل کے قریب روڈ بلاک کرنے اور اسلحے کی نمائش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمے میں 24 افراد کے خلاف اسلحے کی نمائش، پولیس سے مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے 6 ملزمان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں