ملک میں 2128 ملین موبائل فون اسمبل 158 ملین درآمد ہوئے

ملکی نیٹ ورک پر کام کرنیوالی ڈیوائسز میں59 فیصد جی ایس ایم، 41 فیصد اسمارٹ فونز


INP January 29, 2024
ملکی نیٹ ورک پر کام کرنیوالی ڈیوائسز میں59 فیصد جی ایس ایم، 41 فیصد اسمارٹ فونز فوٹو؛ فائل

پاکستان نے گزشتہ سال چینی تعاون سے21.28 ملین موبائل فون اسمبل،1.58 ملین درآمد کیے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں93.1 فیصد موبائل فون مقامی سطح پر اسمبل ، 6.9 فیصد درآمد کیے گئے، جس متوازن مارکیٹ اور مقامی موبائل انڈسٹری کی مضبوطی کے علاوہ زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ میں کمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی نیٹ ورک پر کام کرنے والی ڈیوائسز میں59 فیصد جی ایس ایم،41 فیصد اسمارٹ فونز ہیں۔2023 میں چینی کمپنیاں پاکستان میں موبائل فونز کی اسمبلنگ میں سرفہرست رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں 118 فیصد اضافہ

چین وی جی او ٹیل 2.73 ملین فون سیٹس کیساتھ سرفہرست رہی، کالم، ای تاچی، ویوو، اور کیو موبائل نے متاثر کن پیداواری اعداد و شمار کی ساتھ موبائل فون کی صنعت میں حصہ ڈالا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق مالی سال2022-23 میں شعبہ ٹیلی کام سے850 ارب روپے آمدنی ہوئی جوکہ معاشی چیلنجز کے باوجود17 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

نیز سیلولر موبائل سروسز پاکستان کی90 فیصد آبادی کے لیے دستیاب ہیں، ستمبر 2023 تک ٹیلی کام صارفین کی تعداد 130 ملین، براڈ بینڈ صارفین کی تعداد192 ملین تک پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |