امریکی صدر کا 3 فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان

اپنے منتخب کیے گئے وقت اور انداز سے کارروائی کریں گے، جو بائیڈن


ویب ڈیسک January 29, 2024
امریکی فورسز پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے، صرجوبائیڈن:فوٹو:فائل

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے شام کے قریب ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں گزشتہ رات امریکا کے لیے بہت سخت رہی۔ ہمارے 3 بہادر فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تینوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شامی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک، 30 زخمی

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ڈرون حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اپنے منتخب کیے گئے وقت اور انداز سے کریں گے۔ امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں: 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکا کیلئے پیغام ہے، حماس رہنما

شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی مارے گئے تھے جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔ حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ 3 فوجیوں کی ہلاکت امریکا کے لیے پیغام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں