مخصوص سیاسی جماعت کا غریب لوگوں سے اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کروانے کا انکشاف

سیاسی جماعت کے ہینڈلرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی جس میں وہ اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے

سیاسی جماعت کے ہینڈلرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی جس میں وہ اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے

ریاستی اداروں کے خلاف مخصوص سیاسی جماعت کا من گھڑت پروپیگنڈہ ایک بار پھر بری طرح بے نقاب ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی جس میں وہ ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے۔

پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کے حصول کے لئے وائرل کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جب تفتیش کی تو ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔

غلام شبیر کا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آگیا۔ وہ ڈی جی خان کا رہائشی ہے۔ چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا۔

غلام شبیر نے اعتراف کیا کہ؛ "اُس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر یہ بیان دیا" ۔ غلام شبیر نے اعترافی بیان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی۔
Load Next Story