سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا شور شرابہ کارروائی معطل
اعظم خان پر جرح شروع ہوئی تو عدالت کا ماحول کشیدہ ہوگیا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے اور شور کردیا
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے شور شرابہ کردیا جس کے بعد جج کو کارروائی معطل کرنا پڑگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت قائم ہوئی جس میں امریکی سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو ہوئی۔ عدالت میں بانی تحریک اںصاف عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور عمر بلال،سرکاری وکلا، شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی، عام لوگ اور گواہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے۔
وزارت عظمی کے دور میں عمران خان کے سیکریٹری سیکریٹری رہنے والے اعظم خان پر جرح شروع ہوئی اس دوران عدالت کا ماحول کشیدہ ہوگیا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے اور شور شرابہ شروع کردیا۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جج کو کارروائی کچھ دیر کے لیے موخر کرنا پڑگئی۔