امریکا ایڈز زدہ آشنا اپنی محبوبہ کی بیٹی کیساتھ زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

بیس بال ٹیم کے 29 سالہ کوچ نے محبوبہ کی 12 سالہ بیٹی کو 6 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک January 29, 2024
بیس بال ٹیم کے 29 سالہ کوچ نے محبوبہ کی 12 سالہ بیٹی کو 6 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، فوٹو: امریکی میڈیا

امریکا میں خاتون نے اپنے ایڈز زدہ بوائے فرینڈ کو اپنے ہی گھر میں رکھا ہوا تھا جس نے ان کی 12 سالہ بیٹی کو 6 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہاما میں پولیس نے 39 سالہ ڈینو وین نامی ایڈز زدہ شخص کو 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر گرفتار کرلیا۔

پولیس کو ایک خاتون کی کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا میں نے اپنے بوائے فرینڈ کو گن پوائنٹ پر رکھا ہوا ہے جسے میں نے رنگے ہاتھوں میری نابالغ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے پکڑا ہے۔

جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون نے ڈینو وین نامی شخص کو پستول کی نوک پر رکھا ہوا تھا۔ پولیس ملزم کو اپنے ہمراہ تھانے لے گئی جہاں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا ہوں۔

12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ڈینو وین شیفرڈ بچی کی ماں کا آشنا تھا اور ایڈز میں مبتلا تھا۔ وہ بیس بال کی مقامی ٹیم کا کوچ بھی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں