چولستان کو پانی کا این او سی دینے پر سندھ حکومت کے تحفظات نگراں وزیراعظم کو خط
سندھ کو نقصان پہنچانے والا یہ این او سی دینا نگراں حکومت کے مینڈیٹ سے باہر ہے، منتخب حکومت تک فیصلہ مؤخر کیا جائے، خط
سندھ حکومت نے نگراں وزیراعظم وزیراعظم کو خط لکھ دیا جس میں چولستان کیلیے پانی کا این او سی جاری کرنے کے معاملات پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط میں لکھا ہے کہ سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی فیصلہ مستقبل میں کسی بھی حکومت کے لیے بہت مشکل ہوگا، ارسا کی جانب سے پنجاب کے چولستان کے لیے پانی کی این او سی جاری کرنے پر سنگین خدشات ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ارسا نے 17 جنوری 2024ء کو پانی سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی، اسلام آباد میں محکمہ آب پاشی پنجاب نے چھوٹے چولستان میں زراعت کی توسیع کے لیے پانی کا این او سی جاری کرنے کی تجویز پیش کی، لنک کینال پروجیکٹ کے ذریعے پانی کی منتقلی کی اس تجویز میں 4122 ای ایف ایس کی ڈیزائن کی گئی ہے، فیڈر چینل کی تعمیرسے سلیمانکی ہیڈ ورکس تا بہاولنگر اور بہاولپور اضلاع کے فیڈ ایریاز کو بند کرنا شامل ہے جس کا مجموعی کمانڈ ایریا 696,651 ایکڑ ہے اور قابل کاشت کمانڈ ایریا 610,237 ایکڑ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں چھوٹے چولستان کو پانی کی فراہمی کے لیے این او سی جاری کرنے پر شدید خدشات ہیں، اس متعلق کوئی معلومات شیئر کیے بغیر خفیہ اور اچانک این او سی جاری کردیا گیا، پانی معاہدے کے تحت پنجاب کا حصہ پہلے ہی موجودہ نہری نظام کے لیے زیادہ مختص ہے، خریف کے دوران پنجاب کا 2007ء کے دوران 37.07 ایم اے ایف پانی معاہدے کے مقابلے میں 37.7 ایم اے ایف زیادہ استعمال ہے اس کا مطلب ہے کہ صوبہ پنجاب کی موجودہ نہری گنجائش اس کے پانی کے معاہدے سے زیادہ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ واٹر ایکارڈ کے پیرا 4 کے مطابق پانی کی دستیابی کا اس وقت تک تعین نہیں کیا جاسکتا جب تک کوٹری بیراج کے نیچے پانی کو معاہدے کے پیرا 7 کے مطابق حتمی شکل نہیں دی جاتی، اس لیے واٹر ایکارڈ 1991ء کے پیرا 4 کے تحت پروجیکٹ کو پانی فراہم نہیں کیا جا سکتا، مجوزہ منصوبے کے لیے پنجاب حکومت کی پیشکش سال 1976-2022 کے دوران کوٹری بیراج کے نیچے اوسطاً 27.091 MAF کے لیے پانی کی دستیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم گزشتہ 22 برس 2000-2022 کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اوسطاً پانی کے اخراج کی شرح سمندری بہاؤ کوٹری بیراج تقریباً 14.02 ایم اے ایف رہ گئی ہے، پانی کی کمی کا رجحان اَپ اسٹریم میگا واٹر پروجیکٹس کی ترقی اور ہندوستان کے ذریعے مشرقی دریاؤں پر آبی منصوبوں کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے ساتھ جاری رہے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ارسا کے این او سی جاری کرنے سے سندھ کے پانی کے حقوق کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، سندھ کے عوام کی جانب سے اپیل کرتا ہوں کہ منتخب حکومت آنے تک اس فیصلے کو مؤخر کیا جائے، یہ این او سی جاری کرنا نگراں حکومت کے مینڈیٹ سے باہر ہے، سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی فیصلہ مستقبل میں کسی بھی حکومت کے لیے بہت مشکل ہوگا۔