پاکستان سے محبت کرتاہوں اکثرجہلم یاد آتاہے گلزار

اس دھرتی سے میری عجیب وابستگی ہے، فی الحال یہاں آنے کاکوئی ارادہ نہیں


Umair Ali Anjum June 04, 2014
بھارتی فلموں میں اردو زبان کا استعمال دیکھ کرخوشی ہوتی ہے اردو ترقی کی جانب گامزن ہے فوٹو: فائل

بھارتی ہدایتکاراور نغمہ نگارگلزارنے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کرتا ہوں اکثر جہلم یاد آتا ہے جب بھی پاکستان آتا ہوں تو دینہ ضرور جاتا ہوں تاکہ اس شہرکی خوشبومحسوس کرسکوں ۔

اس دھرتی سے میری عجیب وابستگی ہے جو سانس میں لہوکی طرح مجھے بہتی محسوس ہوتی ہے ۔ گزشتہ دنوں جب پاکستان آیاتودوستوں نے ہمیشہ کی طرح بے پناہ پیار دیا جسے بھلا نہیں سکتا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، بھارتی نغمہ نگار کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں میں اردو زبان کا استعمال دیکھ کرخوشی ہوتی ہے اردو ترقی کی جانب گامزن ہے، ایک سوال کے جواب میں بھارتی ہدایتکارو نغمہ نگار گلزارکا کہنا تھاکہ فی الحال پاکستان آنے کاکوئی ارادہ نہیں اگروقت ملا تو جلد آؤں گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں