جنوبی پنجاب کو منی لاہور نہ بنایا تو نام شہباز نہیں شہباز شریف
جو چار برس وزیراعلی رہا اس کے پاس جادو ٹونے سمیت سب کچھ تھا لیکن اس نے اس علاقے کیلئے کچھ نہ کیا، صدر ن لیگ
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو منی لاہور نہ بنایا تو نام شہباز نہیں.
راجن پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کیا کہ اگر امیروں کے بچوں کیلئے لاہور میں ایچی سن کالج ہوسکتا ہے تو پھر غریبوں کے بچوں کیلئے اس معیار کے دانش اسکول بنائے جائیں اور ہم نے وہ کام پورا کیا، ہم نے بچوں اور بچیوں کے 20 دانش اسکول بنائے جن میں سے 16 جنوبی پنجاب میں بنائے گئے۔
شہباز شریف نے عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6سال میں کیا ہوا یہ آپ لوگ ہی جانتے ہیں، جو چار برس وزیراعلی رہا جس کا تعلق یہاں سے تھا اسکے پاس سب کچھ تھا یہاں تک کہ جادو ٹونا بھی تھا لیکن اس نے اس علاقے کیلئے کچھ نہ کیا، عثمان بزدار کی جگہ اور کوئی ہوتا تو اس علاقے کی تقدیر بدل چکی ہوتی، چار سال میں جنوبی پنجاب کو گل گلزار بنا دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے زور دیا کہ سیلاب کے دنوں میں دن رات آپ کی خدمت کے لیے کام کیا، آپ کا ساتھ دیا، آرام سے نہیں بیٹھا، نواز شریف نے سیلاب کے دنوں میں مجھے کہا تھا جب تک ان کی مشکل آسان نہ ہو جائے، آپ نے لاہور نہیں آنا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر آپ راجن پور کی بہتری چاہتے ہیں تو 8 فروری کو شیر پر مہر لگائیں اور نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب کریں۔